رپورٹ اجلاس PMM.MLF

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدسر محاذ کا ہفتہ وار مشترکہ اجلاس بلوچ لیبر ہال قینچی امرسدھو لاہور پر منقعد ہوا ۔اجلاس میں مزدور رہنماوں محمد یعقوب۔الطاف حسین بلوچ۔محمد اکبر ۔شوکت علی چوھدری۔زبیر وارثی۔حنیف رامے۔نزیر شہزاد۔شفارش علی۔ عثمان گجر۔کامریڈ محمد اکبر۔منظور احمد سیمت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ لیبر ویلفیر بورڈ کے دفاتر میں پچھلے چند ماہ سے کام اس لیے بند ہے کہ بورڈ کے کچھ افسران کرپشن کے کیسز میں گرفتار ہیں اور باقی عملہ کام بند کرکے بیٹھا ہوا ہے جس کی وجہ سے مزدورں کے بچوں کے سکالر شپ ۔بچیوں کی میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے چیک رکے ہوے ہیں ۔اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا سیکریٹری لیبر بورڈ کے دفاتر میں فوری طور پر کام شروع کرواہیں ۔

شوکت چوھدری نے اسلام آ باد میں 6 اور 14 اکتوبر 2020 کو پاکستان بھر کے سرکاری اداروں کے محنت کشوں کی طرف سے دیے گے دھرنوں کی رپورٹ بھی پیش کی ۔اس کے علاوہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی یونین کی طرف سے فیکٹری کی بندش اور 600 سے زیادہ مزدورں کی بے دخلیوں کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر لگاے گے احتجاجی کیمپ اور ان کی جدوجہد پر بھی بات چیت کی گئ۔

اجلاس کے شرکا نے ذکریا یونی ورسٹی ملتان کے بلوچ طلبا کے خلاف یونی ورسٹی انتظامیہ کے فیصلوں کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ یونی ورسٹی فوری طور پر طلبا کے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوے تمام بلوچ طلبا کی تعلیم کو جاری رکھنے کے احکامات جاری کرے تاکہ طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جاے۔

اجلاس کے شرکا نے طلبا کے ساتھ مکمل جہتی کا بھی اعلان کیا۔

اجلاس کے شرکا نے اسلام آباد میں پاکستان بھر سے آئ ہوئ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے تمام مطالبات کو فوری طور پر ےتسلیم کرے

۔اجلاس کے شرکا نے لیڈی ہیلتھ ورکرش کے عزم و حوصلہ اور ہمت کو داد دیتے ہوے کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت جس طرح بے سروسامانی کے ساتھ انہوں نے 6 روز تک اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنہ دیا ہے اس کی کوئ مثال پاکستان کہ لیبر موومنٹ میں نہی ملتی ہم ان باہمت اور پرعظم خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اجلاس میں ترقی پسند مزدور و کسان رہنما عبدالکریم کیرالہ ایڈوکیٹ کے انتقال پر ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button